جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

پچھلے 7 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا،جسٹس منصور علی شاہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے، جسٹس منصور علی شاہ
پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے۔

لاہور میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ فنانس ہی کلائمیٹ جسٹس ہے، کلائمیٹ ڈپلومیسی پرکام کرنے کی ضرور ت ہے، قطب جنوبی کے لئے ماحولیاتی انصاف بہت ضروری ہے، ہمارے یہاں ایڈمنسٹریشن کے مسائل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کا آٹھواں بڑا ملک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہے، عدالتوں نے ہمیشہ موسمیاتی ایمرجنسی کے کیسز کو سنجیدہ لیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، واٹر سکیورٹی سمیت دیگر عوامل پرغور کرنے کی ضرورت ہے، اربن پلاننگ اور ایگریکلچرل پلاننگ پر بات کرنا ہوگی، کلائمیٹ جسٹس پر تحریک چلانا ہوگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید  کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی ایمرجنسی کیلئے مربوط حکمت عملی بنانا ہوگی، 7 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، عدالتوں نے ہدایات جاری کیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت کے پاس پیسے نہیں، 2017 میں قانون بنا لیکن ابھی تک اتھارٹی نہیں بنی،ہم سوموٹونہیں لے سکتے، ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم بھی کلائمیٹ فنانس جیسا بڑا مسئلہ ہے، اربن اور ایگری کلچر پلاننگ پر بات کرنا ہو گی۔

دنیا

کرغزستان: صدر نے وزیر اعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا

وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرغزستان: صدر نے وزیر اعظم کو عہدے سے برطرف کر دیا

کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ کو عہدے سے  برطرف کر دیا۔ 

 کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر جاپاروف نے وزیراعظم عقیل بیگ  جعفروف کو برطرف کر دیا ہے۔ 

تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو دوسرے عہدے پر تعیناتی کے باعث ہٹایاگیا ہے۔ 

صدارتی انتظامیہ کی جانب سےبتایا گیا  ہے کہ  صدر نے وزارت عظمیٰ کے فرائض اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کو سونپ دیے ہیں۔ 

واضح رہے کہ عقیل بیگ  جعفروف سال 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ  اور قومی اسمبلی  کے اجلاس آج ہوں گے، ایجنڈے جاری

پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان ایوان میں بل پیش کریں گے، مختلف بلز پر قائمہ کمیٹیز کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ  اور قومی اسمبلی  کے اجلاس آج ہوں گے،  ایجنڈے جاری

سینیٹ  اور قومی اسمبلی  کے اجلاس آج ہوں گے، جس کے ایجنڈے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سینیٹرز کی جانب سے مختلف بلز متعارف کرائے جائیں گے جبکہ قومی اسمبلی سے منظور پاکستان سائیکالوجیکل کونسل بل2024 پیش ہوگا۔

اجلاس میں ذیشان خانزادہ زرعی ٹیکس نفاذ کے متعلق بحث کیلئے تحریک پیش کریں گے اور کامران مرتضیٰ منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے پر تحریک پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان ایوان میں بل پیش کریں گے، مختلف بلز پر قائمہ کمیٹیز کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

 

قومی اسمبلی اجلاس


دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، ایجنڈے میں لازمی، ثانوی روٹس پر نجی ایئرلائنز پروازیں شروع نہ کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے جبکہ وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف سوالات کےجوابات دیئےجائیں گے۔

وزیر قانون دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر بحث کی تحریک پیش کریں گے جبکہ اس دوران ارکان نکتہ اعتراضات پر اہم نوعیت کے امور پر بھی بات کریں گے۔

اجلاس میں وزیرداخلہ سینیٹ سے منظور نیشنل فارنزک ایجنسی بل 2024 پیش کریں گے جبکہ وزیرمملکت آئی ٹی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پاکستان بل 2024 ایوان میں پیش کریں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

ملک میں24 گرام  سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی وملکی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں24 گرام  سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعدفی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کمی ہوئی ہے جس سے دس گرام سونا  2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے  کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ  میں بھی سونے کی  قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا  2ہزار 658 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی کم ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll