ڈی ایٹ سمٹ:وزیر اعظم کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقات،مشرقی وسطیٰ سمیت دو طرفہ تعلقا ت پر تبادلہ خیال
غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی طرف سے قتل عام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،شہباز شریف


قاہرہ:وزیر اعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ہونے والی گیارہویں ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقات کی ، ملاقات میں مجموعی طور پرمشرقی وسطیٰ او ر دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی 8 سمٹ کے موقع پر فلسطین،شام اور لبنان کی صورت حال پر خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس بلانے کے بروقت اقدام پر صدر عبدالفتاح السیسی کا شکریہ اادا کیا۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی طرف سے قتل عام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، انہوں نے شامی سرزمین پر صہیونی فورسز کی در اندازی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اقوام عالم سے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کو روکنے کے لیے ممکنہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
بنگلہ دیش کے ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا، انہوں نے دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت، عوام کے درمیان رابطوں اور ثقافتی شعبوں میں تبادلوں کی خواہش کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات شہباز شریف نے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے اور کیمیکلز، سیمنٹ کلینکرز، آلات جراحی ، لیدر مصنوعات اور آئی ٹی سیکٹر جیسے شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور سفر کی سہولت کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات پر بنگلا دیش کی عبوری حکومت کا شکریہ ادا کیا، جس میں پاکستان سے آنے والے سامان کے 100 فیصد فزیکل معائنے کی شرط کو ختم کرنا اور ڈھاکا ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی جانچ پڑتال کے لیے قائم خصوصی سیکیورٹی ڈیسک کو ختم کرنا شامل ہے۔
انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر عزت مآب پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی، وزیر اعظم شہباز شریف نے عزت مآب پرابوو سوبیانتو کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، تجارتی اور اقتصادی امور کے علاوہ کثیر الجہتی فورمز پر تعاون شامل ہیں، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کیلئے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔؎
مصر کے صدر السیسی سے ملاقات
شہباز شریف نے مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مصری صدر کو ڈی ایٹ کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی اور مصری صدر کی جانب سے پر تپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مصر کے اقدامات کو سراہا اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی، ملاقات میں وزیر اعظم نے پاکستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 دن قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 3 دن قبل






