تفریح

بھارتی معروف اداکار رام کپور نے 42 کلو وزن کم کرکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

رام کپور نے انسٹاگرام پر اپنی حالیہ تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 گھنٹے قبل پر دسمبر 21 2024، 10:16 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی معروف اداکار رام کپور نے 42 کلو وزن کم کرکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار رام کپور نے 42 کلو وزن کم کرکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

رام کپور نے انسٹاگرام پر اپنی حالیہ تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، وہ تقریباً تین ماہ سے سوشل میڈیا سے غائب تھے اور اب اچانک واپس آکر اپنی ایک سیلفی شیئر کی، جس میں وہ آئینے کے سامنے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ram Kapoor (@iamramkapoor)

تصاویر میں اداکار کافی فٹ دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا وزن نمایاں طور پر کم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’ہیلو دوستوں، انسٹاگرام سے دور رہنے کے لیے معذرت، میں اپنے جسم پر سخت محنت کر رہا تھا۔‘

51 سالہ اداکار نے اپنی اہلیہ گوتامی کپور کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے حیرت انگیز طور پر 42 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ان تصاویر کے بعد مداح ان کی اس بڑی تبدیلی پر حیران رہ گئے ہیں اور ان سے فٹس کا راز پوچھتے ہوئے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔