- Home
- News
ملک سخت سردی کی لپیٹ میں، کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا ہے
ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردہوائیں چلنے کی وجہ سے ضلع قلات میں پارہ منفی 7 ، کوئٹہ، زیارت میں منفی6 اور نوکنڈی میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
جب کہ مالم جبہ، چترال، دیر، مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں بھی پارہ نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔ کوئٹہ، زیارت ،قلات اور چاغی میں پارہ کئی روز سے نقطہ انجماد سے نیچے ہے جب کہ آئندہ ایک ہفتے تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، قلعہ عبداللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
دوسری طرف کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کراچی کا درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔
آئینی بنچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط
- 15 منٹ قبل
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں کودنے کی ویڈیو وائرل
- ایک گھنٹہ قبل
جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی،2 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
- 27 منٹ قبل
تیسرے ون ڈے سے قبل جنوبی افریقہ کو ایک اور زور دار جھٹکا، اہم کھلاڑی میچ سے باہر
- 5 منٹ قبل
سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں
- 2 گھنٹے قبل
یمن کے حوثی باغیوں کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 16 افراد زخمی
- 39 منٹ قبل