- Home
- News
9 مئی کے ملزمان کو سزائیں، تاخیر نے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے ہیں، خواجہ آصف
جب تک قانون 9 مئی کے سہولت کاروں پر ہاتھ نہیں ڈالتا تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہونا چاہیے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سانحہ 9 مئی کے 25 ملزمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا، اس تاخیر نے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے ہیں۔
فوجی عدالتوں سے سانحہ 9 مئی کے 25 مجرموں کو سزائیں سنانے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ابھی تو قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں جو کارکن استعمال ہوئے، جو اس بھیانک دن کے منصوبہ ساز تھے، جب تک قانون ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا، تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا، ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، وطن دشمن ایسےعناصر کے حوصلے بڑھاتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے 25 مجرموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر 10 سال تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 31 منٹ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
- 4 منٹ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 38 منٹ قبل
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- ایک گھنٹہ قبل