کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا   آخری ونڈے میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Dec 22nd 2024, 3:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا   آخری ونڈے میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والا  تیسرا اور آخری ون ڈے میچ میں بارش ہونے کا امکان  ہے۔ 

تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آج آخری میچ جوہانسبرگ میں شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہونا ہے، لیکن شہر میں  گزشتہ روز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ جنوبی افریقا کا سالانہ پنک ڈے میچ ہے، اس دن افریقی ٹیم گلابی رنگ کی جرسی (کٹ) میں کھیلتی ہے اور اس دن کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

واضح رہے پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔