- Home
- News
معروف ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
سینیگال نژاد اطالوی شہری کھابے لامے نے انسٹاگرام پر عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں
سوشل میڈیا پر اپنے منفرد کانٹینٹ سے شہرت حاصل کرنے والےسینیگال کے ٹک ٹاکر ’’کھابے لامے‘‘ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
کھابے لامے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں
View this post on Instagram
،انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر اور ویڈیو میں کھابے لامے خانہ کعبہ کے سامنے احرام میں ملبوس کھڑے ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’میں صرف الحمدللہ کہنا چاہتا ہوں، خدا نے مجھے سب کچھ نواز دیا ہے‘‘۔
انہوں نےکیپشن میں مزید لکھا کہ ’’میں نے زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے اور جب سب کچھ ناممکن نظر آتا تھا، تب میرے ایمان نے مجھے ثابت قدم رکھا، اللہ تیرا شکر ہے کہ تو ہی میری واحد امید ہے‘‘۔
ٹک ٹاکرکھابے نے گزشتہ برس اپنے مذہب سے متعلق بتایا تھا کہ وہ نہ صرف ایک باعمل مسلمان ہیں بلکہ حافظِ قرآن بھی ہیں۔
واضح رہے کہ سینیگال نژاد اطالوی سوشل میڈیا ٹک ٹاکر کھابے لامے کے ٹک ٹاک پر 162 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 81 ملین سے زائد ہے۔
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 4 hours ago
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
- 2 hours ago
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
- 3 hours ago
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 hours ago
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
- 2 hours ago
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- an hour ago