کھیل

پاکستان کےٹی 20 اسکواڈ کو بہتر بنانے کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی زیر نگرانی اسٹرائیک فورس قائم

پی سی بی ذرائع کے مطابق اسٹرائیک فورس 100 ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہو گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 11 hours ago پر Dec 22nd 2024, 4:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کےٹی 20 اسکواڈ کو بہتر بنانے کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی زیر نگرانی اسٹرائیک فورس قائم

پاکستان کی  ٹی 20 ٹیم کو بہتر بنانے کے لیے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق آل راؤنڈ عبد الرزاق کی زیر نگرانی اسٹرائیک فورس تشکیل دے دی گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اسٹرائیک فورس 100 ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہو گی، اور نوجوان کھلاڑیوں کو ہارڈ ہٹنگ کی تربیت دی جائے گی،اسٹرائیک فورس کے لیے پاکستان سے 100 بیٹرز کو منتخب کیا جائے گا۔

پروگرام کے لیے ہر6 ماہ بعد 50، 50 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جس مقصد ٹی 20 اسکواڈ کو بہتر اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی مہیا کرنا ہے۔

ا سٹرائیک فورس کا مقصد ٹی 20 سکواڈ کو نیا خون فراہم کرنا ہے، ایک سال میں نیا ٹیلنٹ تیار کر کے ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ اسٹرائیک فورس کا مقصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا ایک مضبوط اسکواڈ تشکیل دینا ہے۔