- Home
- News
مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت
پیپلز پارٹی کارکنان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑی ہوتی ہے، نائب صدر رانا احسان
مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر رانا احسان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سعید غنی، وقار مہدی اور سلمان مراد نے پریس کانفرنس کی جس میں سعید غنی نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر رانا احسان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ رانا احسان کے باقی عہدیدار اس تقریب میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
پریس کانفرنس میں رانا احسان نے کہا کہ شمولیتی پروگرام اپنے حلقے میں کروں گا، کثیر تعداد میں لوگوں کوبھی پی پی میں شمولیت کروائیں گے، میں مسلم لیگ (ن) کے مختلف عہدوں پر رہا ہوں، مرکزی و صوبائی عہدوں پر فائز رہا۔
سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ 2018 میں 2 انتخاب بھی لڑے تھے، جب شہر میں دہشتگردی کا راج تھا تو میرے بھائی نے شہادت پیش کی،کافی عرصے بعد میں نے اپنے نظریے کو بدلا، اس کی وجہ پیپلز پارٹی ہے جو اس شہر کی مقبول جماعت ہے،پیپلز پارٹی کارکنان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑی ہوتی ہے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ،فیصلہ کب سنایا جائےگا؟
- 4 گھنٹے قبل
پشاور: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک،3 زخمی
- 4 گھنٹے قبل
کل کی ملاقات میں حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا،شیخ وقاض اکرم
- 5 گھنٹے قبل
پاک فوج فتنہ الخوارج اور ان کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
- 3 گھنٹے قبل
پاکستانی بلے باز عبد اللہ شفیق نےون ڈے سیریز میں کونسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا؟
- 2 گھنٹے قبل
تیسرا ون ڈے : جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل