Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ : جسٹس منصور علی شاہ کی انتظامی جج کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے معذرت

فائلیں واپس کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اب انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 25th 2024, 5:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ : جسٹس منصور علی شاہ  کی انتظامی جج کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے معذرت

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی جج کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق جب انتظامی فائلیں جسٹس منصور علی شاہ کے پاس بھیجی گئیں، تو انہوں نے ان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

فائلیں واپس کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اب انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔ تاہم، اب انہوں نے اس عہدے کو نبھانے سے معذرت کر لی ہے۔

Advertisement