پاکستان

 ترجمان دفترخارجہ کا ملٹری کورٹس کے فیصلوں پراہم بیان

ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے پاکستان ایس پی پلس اسکیم اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے بنیادی معاہدوں کے تحت ذمہ داریو کے لیے پرعزم ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 14 گھنٹے قبل پر دسمبر 25 2024، 12:15 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ترجمان دفترخارجہ کا ملٹری کورٹس کے فیصلوں پراہم بیان

 ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہر ا بلوچ کا ملٹری کورٹس کے فیصلوں پراہم بیان دے دیا ۔  

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق   پاکستان انسانی حقوق کی تمام عالمی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان کا قانونی نظام عالمی انسانی حقوق کے قانون سے مطابقت رکھتا ہے ،ملٹری کورٹس فیصلوں پر اعلی عدالتوں کا جوڈیشل نظر ثانی کا اختیار موجود ہے،قانونی نظام میں انسانی حقوق اور بنیادی حقوق کےتحفظ کی ضمانت دی گئی ہے ،ملٹری کورٹس کے فیصلے پارلیمنٹ کے بنائے قانون اور عدالت عظمی کے فیصلوں کی روشنی میں ہوئے ہیں۔ 

ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے پاکستان ایس پی پلس اسکیم اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے بنیادی معاہدوں کے تحت ذمہ داریو کے لیے پرعزم ہے، بین الاقوامی شراکت داروں، بشمول یورپی یونین  کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کو بغیر کسی امتیاز اور دہری پالیسیوں کے نافذ کرنے کے لئے ای یو سے تعاون برقرار رکھے گا،پاکستان جمہوری اصولوں،انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کیلئے تعمیری نتیجہ خیز مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔