- Home
- News
سکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن ، 13 دہشت گردوں ہلاک
24 اور 25 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 13 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 24 اور 25 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں موجود کسی بھی دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
بلوچستان: سڑک کنارے بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی
- 6 hours ago
حکومت اقلیتوں کے حقوق کے لئے بھرپور کوشاں ہے، وزیر اطلاعات
- 7 hours ago
شکار پور : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید
- 8 hours ago
نواز شریف کی سالگرہ کے لیے 125 پاؤنڈ کا کیک جاتی امرا پہنچا دیاگیا
- 8 hours ago
نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب
- 7 hours ago
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والوں کاشکریہ اداکرینگے، شیخ وقاص اکرم
- 7 hours ago