- Home
- News
جسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت
جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا
جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی۔
رپورٹس کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے فائلیں واپس بھجوا دیں اور کہا کہ اس عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
26ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی کا انتخاب کیا تھا۔ اور سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن سکے تھے۔
گزشتہ دنوں جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر رولز میں آئینی بینچ کے لیے ججز کی تعینات کا میکنزم طے کرنے پر زور دیا تھا۔
بلوچستان: سڑک کنارے بم دھماکا، 2 ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی
- 6 hours ago
نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب
- 6 hours ago
نواز شریف کی سالگرہ کے لیے 125 پاؤنڈ کا کیک جاتی امرا پہنچا دیاگیا
- 7 hours ago
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والوں کاشکریہ اداکرینگے، شیخ وقاص اکرم
- 7 hours ago
شکار پور : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید
- 8 hours ago
حکومت اقلیتوں کے حقوق کے لئے بھرپور کوشاں ہے، وزیر اطلاعات
- 7 hours ago