پاکستان

حکومت اقلیتوں کے حقوق کے لئے بھرپور کوشاں ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ زیراعظم محمد شہباز شریف نے مسیحی طلبہ کو بھی میرٹ پر لیپ ٹاپ اور سکالر شپس دیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 11 hours ago پر Dec 25th 2024, 10:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت اقلیتوں کے حقوق کے لئے بھرپور کوشاں ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے لئے بھرپور کوشاں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کرسمس کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہیں، اپنے حلقہ انتخاب میں 70 ہزار مسیحی بہن بھائیوں کی نمائندگی کرنے پر خوشی ہے ، انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اپنے حلقے کی مسیحی برادری سے بے پناہ پیار اور محبت ملی، مسیحی برادری وزیراعظم کے ترقی کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری نے تحریک پاکستان میں بھی نمایاں کردار ادا کیا، مسیحی برادری نے قومی پرچم میں سفید رنگ کی ہمیشہ لاج رکھی، مسیحی برادری نے پاکستان کے لئے بے پناہ قربانیاں اور خدمات انجام دیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ زیراعظم محمد شہباز شریف نے مسیحی طلبہ کو بھی میرٹ پر لیپ ٹاپ اور سکالر شپس دیں، تمام پیشہ ورانہ امور میں مسیحی برادری اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ قومی پرچم میں ہارون ولیم جیسے بہادر سپوت کا جسد خاکی بھی لپٹا ہے، مسیحی برادری نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔