پاکستان

نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب

زید حسین نواز کا نکاح نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمان کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 11 hours ago پر Dec 25th 2024, 10:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب کا انعقاد، وزیراعظم و وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکت کی۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق تقریب میں مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف سمیت کچھ پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے، جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی تقریب جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شرکت کی، تقریب میں دلہا و دلہن کے خاندانوں کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ زید حسین نواز کا نکاح نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمان کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے۔