ہلاک ہونے والوں 25 افراد کا تعلق افریقی ملک مالی سے تھا۔،غیر ملکی میڈیا


افریقی ملک مراکش کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے کم از کم 69 افراد ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونے والوں 25 افراد کا تعلق افریقی ملک مالی سے تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تارکین وطن کی کشتی کوحادثہ 19 دسمبر کو پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے جو خطرناک سفر کے دوران ڈوب گئی، بد قسمت کشتی میں سوار صرف 11 افراد زندہ بچ پائے۔
مالی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مالی شہریوں کی وزارت نے صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے کرائسس یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔
متاثرین میں سے اکثر کا تعلق مالی کے مغربی علاقے کائیس سے تھا جہاں سے وہ تعمیراتی صنعت میں کام کی تلاش کے لیے موریطانیہ ہجرت کر گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ اور امریکا میں موجود اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کے بعد متاثرین نے حوصلہ پایا کہ وہ خطرناک سفر اختیار کریں جب کہ ان میں سے کچھ نے اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر ہی خطرناک سفر کیا۔
واضح رہے کہ مائیگریشن حقوق کے گروپ واکنگ بارڈرز کے مطابق سال 2024 کے پہلے پانچ مہینوں میں تقریباً 5 ہزارتارکین وطن سمندر میں ڈوبنے سے ہلاک ہوئے،ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی یہ تعداد بہتر مستقبل کی تلاش میں بحر اوقیانوس کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کرتی ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 14 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 14 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 9 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل




