- Home
- News
سلمان خان نے فلم سکندکا ٹیزر ملتوی کر دیا، مگر کیوں؟
سلمان خان نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے انتقال کی وجہ سے ٹیزر لانچ ملتوی کر دیا
ممبئی:بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی ایکشن فلم سکندر کا ٹیزر لانچ ملتوی کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو سلمان خان کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی ایکشن فلم سکندرکا ٹیزر ریلیز کیا جانا تھا،مگر سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے انتقال کی وجہ سے ٹیزر لانچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
فلم کے پروڈیوسرز نے جمعہ کی صبح اپنی آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بیان جاری کیا کہ ہمارے محترم سابق وزیراعظم من موہن سنگھ جی کے انتقال کی وجہ سے فلم سکندر کا ٹیزر ریلیز اب 28 دسمبر صبح 11:07 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے جمعرات کو سلمان خان کی سالگرہ سے ایک روزقبل فلم کے پروڈیوسرز نے شائقین کو خوشخبری سنائی کہ انہوں نے فلم سکندر میں سلمان خان کی لک والا پوسٹر جاری کیا۔
پوسٹر میں سلمان خان کو ایک سوٹ میں نیزا اٹھائے دکھایا گیا ہے، جس سے ان کی سخت اور دبنگ شخصیت کی جھلک ملتی ہے۔
View this post on Instagram
انسٹا گرام پر شئیر کیے گئے پوسٹر میں دیکھاجا سکتا ہے کہ سلمان خان کو ایک سوٹ میں نیزا اٹھائے دکھایا گیا ہے، جس سے ان کی سخت اور دبنگ شخصیت کی جھلک ملتی ہے۔
بالی وڈ فلم فلم سکندر میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ راشمیکا مندانا اداکاری کرتی نظر آئیں گی ۔یہ فلم اگلے سال عید پر سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ جمعرات کو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
9 مئی کو وہ کیا گیا جو بھارت کی فوج بھی نہ کرسکی ، ایاز صادق
- 3 گھنٹے قبل
بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیر توانائی
- 4 گھنٹے قبل
جس دن سیاست قبلہ رو ہوجائے گی ملک بہتر ہو جائے گا ، وزیر دفاع
- 4 گھنٹے قبل
این آئی سی وی ڈی کی سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گا ، مولانا فضل الرحمن
- 2 گھنٹے قبل
حکومت اکثریت کے بغیر یکطرفہ فیصلے نہیں کر سکتی ، بلاول بھٹو
- 3 گھنٹے قبل