بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گا ، مولانا فضل الرحمن
مولانا نے کہا کہ ہم نے استعمال ہونے سے انکار کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم میں ہم نے شخصیت کی بجائے اداروں کی مضبوطی کو مقدم رکھا۔


سراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے لئے مجھے باضابطہ کوئی پیغام نہیں ملا تاہم اگر بانی پی ٹی آئی ملنا چاہیں گے تو بھی سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا۔
قائد جمعیت نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی جس دوران صحافیوں نے مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارا گلہ ہے کہ عام انتخابات میں ہمیں لیول پلینگ فیلڈ بھی نہیں دیا گیا۔
انتخابات میں کچھ لوگ استعمال ہوگئے، ہم نے استعمال ہونے سے انکار کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم میں ہم نے شخصیت کی بجائے اداروں کی مضبوطی کو مقدم رکھا۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن پر طے معاملات کو خوامخواہ چھیڑا گیا،مدارس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو رہا ہے۔
ڈی آئی خان، بنوں اور ٹانگ دہشتگروں کے حوالے ہیں،ٹانگ سے عدالتیں اور سرکاری دفاتر بھی ڈی آئی خان منتقل ہوچکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں حکومت کی کہیں رٹ نظر نہیں آرہی،پی ٹی آئی کے ساتھ مرکز میں ورکنگ ریلیشن ہے لیکن صوبائی معاملات پر ہمارا اپنا الگ موقف ہے۔

امریکہ نے بگرام ائیر بیس کی واپسی کےلیے مذاکرات کی تصدیق کر دی
- 21 منٹ قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 16 گھنٹے قبل

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند
- ایک گھنٹہ قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 15 گھنٹے قبل

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 13 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 13 گھنٹے قبل

بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 13 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل