- Home
- News
پارا چنار اور کرم کے راستوں کی بندش کے خلاف کراچی میں 12 مقامات پر دھرنے جاری
مذہبی جماعت کی جانب سے نمائش چورنگی، ناتھا خان، ملیر 15، شارع فیصل، انچولی سوسائٹی، ناظم آباد نمبر 1 اور کامران چورنگی پر دھرنے جاری ہیں
پارا چنار اور کرم کے راستوں کی بندش کے خلاف کراچی میں 12 مقامات پر مذہبی جماعت کے دھرنے جاری ہیں۔
پارا چنار اور اپرکرم میں راستوں کی بندش کے خلاف کراچی کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کے دھرنے آج تیسرے دن بھی جاری ہیں۔
مذہبی جماعت کی جانب سے نمائش چورنگی، ناتھا خان، ملیر 15، شارع فیصل، انچولی سوسائٹی، ناظم آباد نمبر 1 اور کامران چورنگی پر دھرنے جاری ہیں۔
دھرنوں کے نتیجے میں کئی اہم شاہراہیں اور چوراہے بند ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاہم دھرنوں کے سبب متبادل راستوں پر بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی: مرکزی دھرنا جاری ہے، ابو الحسن اصفہانی روڈ، عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ اتوار بازار، سرجانی ٹاون، نیشنل ہائی وے اور فائیو اسٹار چورنگی پر بھی دھرنے جاری ہیں، دھرنوں کے باعث سڑکیں بند ہیں جبکہ ٹریفک کے شدید دباؤ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
واضح رہےکرم میں امن کے لیے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور فریقین کی جانب سےمعاہدے پر جلد دستخط کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گرگیا، خاتون پاکستانی پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل
سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 63 پیسےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان
- 5 گھنٹے قبل
کراچی : دھرنا شدت اختیا ر کر گیا ، ٹریفک کی روانی متاثر
- 3 گھنٹے قبل
ملک کی اقتصادی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، یوسف رضا گیلانی
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم کی ملاقات
- 4 گھنٹے قبل