چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
جن 7 امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہیں انہوں نے تائیون کو ہتھیار فروخت کر کے چین کی سلامتی کے منافی کام کیا تھا، چینی وزارت خارجہ
چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کرکے اپنی پالیسی واضح کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں کیا۔جن 7 امریکی کمپنیوں اور اِنکی اعلیٰ انتظامیہ پر پابندی عائد کی گئی ہیں انہوں نے تائیون کو ہتھیار فروخت کر کے چین کی سلامتی کے منافی کام کیا تھا۔
چین کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ ان 7 امریکی فوجی کمپنیوں کے چین میں تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ امریکا نے تائیوان کی فوجی مدد کرکے چین کی خود مختاری میں مداخلت کی ہے۔
یاد رہے کہ جن 7 کمپنیوں پر پابند عائد کی گئی ہےان میں انسیٹو انکوپوریٹ، ہڈسن ٹیکنالوجیز، سرانک ٹیکنالوجیز، رائتھن کینیڈا، رائتھن آسٹریلیا، ایئر کوم انکوپوریٹ اور اوشی نرنگ انٹرنیشنل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی امریکی صدر جوبائیڈن نے تائیوان کی مدد کے لیے فوجی تربیت کی مد میں 895 بلین ڈالر خصوصی طور پر مختص کیے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل
دبئی نے نئے سال کا شوپنگ کیلینڈر جاری کردیا
- 27 منٹ قبل
سال 2025 کی پُرامید شروعات اور جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 25 افراد زخمی
- 17 منٹ قبل
حکومت نے ہائی وے اور موٹر وےٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا
- 11 گھنٹے قبل
2025 کو خوش آمدید کہنے کے لیے پاکستانی شہری تیار
- 11 گھنٹے قبل
نئے سال کے آغازپر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
- 43 منٹ قبل