بجلی ٹیرف میں کم کے ساتھ آئی پی پیز معاملات بھی جلد حل ہو جائیں گے، وزیر خزانہ
معیشت کا پہیہ چلنا شروع، مہنگائی میں نمایاں کمی آ رہی ہے، محمد اورنگزیب


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کا ٹیرف کم ہوگا اور آئی پی پیز معاملات بھی جلد حل ہو جائیں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمالیہ میں کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کا ٹیرف بھی کم ہوگا اور آئی پی پیز معاملات بھی جلد حل ہو جائیں گے۔ ملک کے مسائل زیادہ ہیں، ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک دم ٹھیک ہو جائے، تاہم کوششیں جاری ہیں، آنے والے دنوں میں شرح سود سنگل ڈیجٹ کی طرف جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کا پہیہ ابھی چلنا شروع ہوا ہے۔ شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں کمی جب کہ زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے۔ ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے اور 2025 میں اس کو مزید بہتری کی جانب لے کر جائیں گے۔ معاشی اصلاحات کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لے رہے ہیں۔
سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی کی شرح 9 یا 10 فیصد ہے۔ ٹیکس چوری سے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ پڑتا ہے۔ ٹیکسیشن اور توانائی سیکٹر میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ ہم ٹیکس وصولی کی شرح میں بڑا اضافہ کریں گے، اس کے لیے ہمارے اور ایف بی آر کے پاس سارا ڈیٹا موجود ہے۔ ٹیکس وصولی نظام کو سادہ بنا رہے ہیں۔ ہمارے پاس اور ایف بی آر کے پاس اور اس کی شرح میں بڑا اضافہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ پاسکو ہے اور وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ اس کو بند کر دینا چاہیے۔ خسارے میں جانے والے اداروں کو بند ہونا چاہیے۔ چیزوں کو نجی سیکٹرمیں لے جا کر حکومت جتنا ہر چیز سے نکلے گی، اتنا ہی اچھا ہے۔ نجکاری سے اداروں میں شفافیت آئے گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک ہے تو ہم ہیں، تمام سیاستدانوں کو پاکستان کی خاطر اکٹھا ہونا چاہیے۔ ہم نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم اسلام آباد میں دربار لگا کر نہیں بیٹھیں گے اور ہر جگہ خود حاضر ہوں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اہداف کا حصول ہمیں استحکام کی طرف لے جا رہا ہے۔ افراط زر اور شرح سود پر قابو پایا ہے۔ ملک میں سیمنٹ اور فریٹلائزر کی کھپت بڑھی ہے۔ اس سال ترسیلات زر کا 35 ارب ڈالرکا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے۔ برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ امپورٹ سے زرمبادلہ میں کمی ہوتی ہے اور پھر ہمیں آئی ایم ایف کی طرف بھاگنا پڑتا ہے۔ چاول کی برآمدات 5 ملین ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارا ٹیکس ٹو جی ڈی پی 9 سے 10 فیصد جس کو 13.5 پر لے جانا ہے کیونکہ ملک خیرات سے نہیں ٹیکسز سے چلتے ہیں۔ ہر طبقے کو ٹیکس میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ لیکیجز کم کر رہے ہیں، تا کہ جو ٹیکس دے رہے ہیں، ان پر بوجھ کم پڑے۔

بلوچستان کے ضلع تربت سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
- 7 hours ago

صدرمملکت، وزیراعظم، وزیرداخلہ سمیت سیاسی رہنماؤں کی نوشکی میں دھماکے کی مذمت
- 8 hours ago

پنجاب حکومت تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول قائم کر دی
- 10 hours ago

کراچی :منگیتر سے جھگڑے پر 17 سالہ میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی
- 7 hours ago

راولپنڈی پولیس کی کارروائی،10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
- 10 hours ago

وزیر اعظم کی ہدیت پر سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری، چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع
- 6 hours ago

شمالی مقدونیہ : نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی ، 51 افراد ہلاک، 100 کے قریب زخمی
- 10 hours ago

ڈہرکی :رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور اور ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق
- 10 hours ago

بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، سرفراز بگٹی
- 8 hours ago

جعفر ایکسپریس پر ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے وہی پراپیگنڈا کیا جو انڈین میڈیانے کیا،راناثنااللہ
- 9 hours ago

سانحہ جعفر ایکسپریس: کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس بحال
- 8 hours ago

ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر عملدرآمد کی ضرورت ہے،اسپیکر ایازصادق
- 6 hours ago