پاکستان

توشہ خانہ 2 کیس ، سماعت کے لیے بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ خان ارجمند کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 30th 2024, 1:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
توشہ خانہ 2 کیس ، سماعت کے لیے  بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے لیے بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ خان ارجمند کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہوگی، جس میں پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرائے جائیں گے۔

دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں حاضری کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ 2 کیس ٹرائل میں اب تک 2گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ سماعت پر وکلائے  صفائی کی عدم حاضری کے باعث بغیر کارروائی سماعت ملتوی ہوگئی تھی۔

آج کی سماعت میں بشریٰ بی بی، بیرسٹر سلمان اکرم راجا اور پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔