گورنر پنجاب کی متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں، معیشت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنر پنجاب


لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے متحدہ عرب الامارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میںدو طرفہ تعلقات کو اقتصادی شعبے میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، سردار سلیم حیدر خان نے پاکستانیوں بالخصوص طلبا کو ویزا ملنے مِیں مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے کر جانا چاہتے ہیں، معیشت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ یو اے ای کی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں، پاکستانی یو اے ای کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
ملاقات میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ قابل تحدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے منصوبوں پر کام کرنے کے وسیع امکانات ہیں، ویزا کے حوالے سے مسائل حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago






