جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد : اٹلی کے سفارتخانے سے ایک ہزار شینگن ویزہ ا سٹیکر چوری

اسلام آباد : اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے کے لاکر روم سے مبینہ طور پر ایک ہزار شینگن ویزا اسٹیکرز چوری ہوگئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد :   اٹلی کے سفارتخانے سے ایک ہزار شینگن  ویزہ ا سٹیکر  چوری
اسلام آباد : اٹلی کے سفارتخانے سے ایک ہزار شینگن ویزہ ا سٹیکر چوری

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق  اٹلی کے سفارتخانے نے 16 جون کو وزارت خارجہ  امور کو ایک خط لکھا تھا   جس میں ویزا اسٹیکرز کی چوری کی تحقیقات میں مدد طلب کی گئی تھی۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ سفارتخانے کے لاکرز روم سے ایک ہزار شینگن ویزا اسٹیکرز چوری ہوچکے ہیں اور چوری شدہ اسٹیکرز کے سیریل نمبرز بھی  شیئر کردئیے گئے ہیں ۔

 خط میں  مزید کہا گیا  کہ اطالوی حکام چوری کے ذمہ دار افراد کی تلاش کیلئے اندرونی طور پر تحقیقات کر رہے تھے۔وزارت خارجہ نے خط  وصول کر نے کے بعد  وزارت داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سے کہا  ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور  داخلے اور خارجی راستوں پر ان ویزا اسٹیکرز  کی موجودگی سے متعلق کسی بھی  خبر  کی اطلاع  وزارت کو فورادیں۔

شینگن ویزا کیا ہے؟

شینگن ویزا کسی بھی ملک کے قونصل خانے کی طرف سے جاری کردہ دستاویز ہے جو شینگن معاہدے کے ممالک میں سے ایک ہے ، جو آپ کو معاہدے کے کسی بھی ملک کو آزادانہ طور پر دیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ اور اس کے لئے کسی دوسرے ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ ایک مختصر قیام کا ویزا ہے جو ایک شخص کو سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لئے 90 دن تک کا سفر  شینگن ایریا (یورپی یونین) کے کسی بھی ممبر کے پاس سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ 1985 میں پانچ یورپی ممالک نے ایک دستاویز پر دستخط کیے جس میں ان ممالک کے مابین پاسپورٹ کی حکومت منسوخ کردی گئی تھی۔ یہ پروگرام شینگن شہر میں ہوا ، لہذا اس ویزا کا نام لیا گیا۔

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بلایا، ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، عون چوہدری

حکومت پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے، رہنما استحکام پاکستان پارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، عون چوہدری

رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے،ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے

رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی آزاد ریاست کی اہمیت کو جاننا ہے، ایسے کونسے ملک دشمن عناصر ہیں جو جلاؤ ،گھیراؤ کی فضا پیدا کرتے ہیں؟، ہمیں ان ممالک کو دیکھنا ہے جو آزاد ریاستیں نہیں ہیں۔آزاد ریاست اللہ کی ایک نعمت ہے، ایک جماعت اعلان کرتی ہے فلاں تاریخ کو اسلام آباد پر حملہ کریں گے، حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہے، آپ کی حقیقی آزادی ایک شخص پر منحصر ہے، آپ اپنے ملک میں قانون کو دیکھیں۔

عون چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگ مدینہ کی ریاست کی بات کیا کرتے تھے انہوں نے بدتہذیبی ،بدمعاشی کے کلچر کو فروغ دیا ہے، اپنے بچوں کو سڑکوں پر لانے سے کیا حقیقی آزادی ملے گی؟، ہم اپنے بچوں کو استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، بیرون ملک بیٹھ کر افواج پاکستان کے خلاف مہم چلاتے ہیں، یہ بیرون ملک بیٹھ کر فلسطین یا کشمیر کیلئےمہم کیوں نہیں چلاتے۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ 9مئی والا واقعہ دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام اب آپ کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے، سیاسی موومنٹ یلغار،حملہ یا آگ لگانے سے نہیں چلتیں، آپ کے اندر جو سانپ ہیں وہ ملک دشمن ہیں۔ ہم بھی تبدیلی کی جدوجہد میں شامل تھے مگر تبدیلی کا نعرہ عثمان بزدار اور فرح گوگی پر ختم ہوا، ہماری جدوجہد عثمان بزدار یا فرح گوگی کیلئے نہیں تھی، پی ٹی آئی دور کرپشن کی تاریخی داستانیں رقم ہوئیں جو پہلے کبھی نہیں سنیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی سے اصولی اختلاف ہے، آپ کو ٹاسک ملا ہے کہ ملک میں آگ لگانی ہے، آپ انشاءاللہ 24نومبر کو مایوس ہوں گے، آپ کے مشیر سب سے بڑے سانپ ہیں ،ان کو کچلیں، یہ وہی مشیر ہیں جو کہتے تھے لٹا دیں گے، جلادیں گے، گھیراؤ کریں گے۔ آپ ہم سے آکر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات لانے والی بات کریں، آپ ہر تیسرے دن کہتے ہیں اسلام آباد پر یلغار کرنے آرہے ہیں، آپ پاکستان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ پنجاب حکومت نے عوام کو سہولت دینے کیلئے بہت سارے پراجیکٹس کے اعلانات کیے ہیں ، اگر پنجاب حکومت یہ اقدامات کردیتی ہے تو بہت بڑا گیم چینجر ہوگا، جلسہ رکھنے سے اگر عوام کو کچھ ملنا ہے تو ہم بھی رکھ لیتے ہیں، جلسہ ،جلوس تو انتخابات اور سیاسی فضا کیلئے ہوتا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll