بین الاقوامی معیار اور جدید سہولتوں سے آراستہ ایئرپورٹ تعمیر کرنے پر چین کے مشکور ہیں،وزیر اعظم

.png&w=3840&q=75)
اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ائیرپورٹ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے،شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق امور پر اجلاس ہوا اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے، بین الاقوامی معیار اور جدید سہولتوں سے آراستہ ایئرپورٹ تعمیر کرنے پر چین کے مشکور ہیں۔
اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے،اس کے علاوہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایئر پورٹ فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ایئر پورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے سے متعلق قابل عمل حکمت عملی بنائی جائے۔
وزیر اعظم کو اجلاس میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کام کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے، ایئر پورٹ اے-380 ہوائی جہازوں کو ہینڈل کر سکتا ہے، ایئر پورٹ سے 40 لاکھ مسافر سالانہ سفر کر سکیں گے۔
بریفنگ کے مطابق پی آئی اے کے کراچی اور گوادر کے لیے موجودہ فلائٹ آپریشن کے دورانیے کو جلد ہفتے میں 3 بار کیا جائے گا۔ گوادر سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز اگلے سال 10 جنوری سے ہوگا۔پاکستان کی نجی ائیرلائز، چین ، اومان اور متحدہ عرب امارات کی ائیرلائزسے گوادر سے ملکی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو ایرو ڈروم سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کسٹمز نے بھی ائیر پورٹ کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ ائیرپورٹ پر پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ، ائیر پورٹ سیکیوریٹی فورس، پاکستان کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس فورس، وفاقی تحقیقاتی ادارے سمیت بارڈر ہیلتھ سروس کا عملہ تعینات کیا جا چکا ہے۔

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- ایک گھنٹہ قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- ایک منٹ قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 4 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 2 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

امریکی ریاست منی سوٹا میں جاری مظاہروں میں شدت،پینٹاگون کا فوج کو تیار رہنے کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 3 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 5 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل











