Advertisement

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر نامزدگیوں کا اعلان، جسپریت بمر ا بھی شامل

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Dec 30th 2024, 8:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر نامزدگیوں کا اعلان، جسپریت بمر ا بھی شامل

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر  اور ویمن پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیاہے ۔
 آئی سی سی کی طرف سے نامزد کئے جانیوالوں میں انگلینڈ کے جو روٹ کے ساتھ بھارتی باؤلر جسپریت بمرا شامل ہیں۔
 دوسری طرف سری لنکا کےکمندو مینڈس اور انگلینڈ کے ہیری بروک بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
 آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں جنوبی افریقہ کی لارا  مولوارٹ، آسٹریلیا کی انابیل سدر لینڈ ، نیوزی لینڈ کی میلیکر اور سری لنکا کی چماری اتاپاتو شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement