پاکستان

ملک کی اقتصادی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، یوسف رضا گیلانی

لاہور کے ایوان صنعت وتجارت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقتصادی پالیسیوں کومزید بہتر بنانے پر زوردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 30th 2024, 10:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کی اقتصادی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، یوسف رضا گیلانی

سینٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ۔

لاہور کے ایوان صنعت وتجارت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقتصادی پالیسیوں کومزید بہتر بنانے پر زوردیا، سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ معیشت خصوصی اقتصادی زونز کے ساتھ ترقی کرلے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاک ، چین اقتصادی راہداری منصوبہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کیلئے نہایت اہم ہے، انہوں نے کہاکہ سرکاری ، نجی شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے پاکستان کے بجلی پیدا کرنے کے متنوع وسائل پربات کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کی قومی ضروریات کو شمسی توانائی ، ہوا ، پانی ، کوئلے اور گیس کے وسائل سے پورا کیاجاسکتا ہے۔