پاکستان

کراچی : دھرنا شدت اختیا ر کر گیا ، ٹریفک کی روانی متاثر

نمائش چورنگی پر دھرنا جاری ہے، جس کے باعث سڑک بند ہے اور ٹریفک کو پیپلز چورنگی اور گرومندر سے سولجر بازار بھیجا جا رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 30th 2024, 9:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی : دھرنا شدت اختیا ر کر گیا ، ٹریفک کی روانی متاثر

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث اہم سڑکیں آج بھی بند ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا انتظام کرتے ہوئے شہریوں کو مختلف روٹس کی جانب روانہ کر رہے ہیں۔

اسی طرح کامران چورنگی پر بھی دھرنا جاری ہے اور سڑک بند ہونے کے باعث ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ اور منور چورنگی کے ذریعے اندرون علاقوں کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

نمائش چورنگی پر دھرنا جاری ہے، جس کے باعث سڑک بند ہے اور ٹریفک کو پیپلز چورنگی اور گرومندر سے سولجر بازار بھیجا جا رہا ہے۔

ابو الحسن اصفہانی روڈ اور عباس ٹاؤن پر بھی دھرنے کے باعث سڑکیں بند ہیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک اور اندرون گلیوں سے سروس روڈ کے ذریعے پنجاب اڈہ کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔