پاک بحریہ کا سمندر میں کامیاب آپر یشن ، منشیات کی بڑی کھیپ برآمد
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے بحریہ عر ب میں انسداد منشیات آپریشن کرکے منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کر لی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق نیول فضائی اثاثوں کی مدد سے پی این ایس معاون نے مشکوک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کرکے منشیات قبضے میں لے لیں، جو کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1 ملین امریکی ڈالر ہے ،منشیات کی یہ کھیپ سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جا رہی تھی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔
پاکستان کے مضبوط دفاع کیلئے مستحکم معیشت ضروری ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو
- 2 گھنٹے قبل
ڈپٹی کمشنر اور سرکاری قافلے پر 40 سے 50 شرپسندوں نے فائرنگ کی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل
پشاورمیں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 2 گھنٹے قبل
ڈی چوک احتجاج: پی ٹی آئی کے 40 کارکنا ن کی ضمانتیں منظور
- 2 گھنٹے قبل
صدر مملکت ،وزیر اعظم،وزیر داخلہ اور دیگر کی لوئر کرم میں سرکاری قافلےپر فائرنگ کی شدید مذمت
- 3 گھنٹے قبل
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،نئی قیمت کیا ہے؟
- 2 گھنٹے قبل