دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
ترجمان نے کہاکہ پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا افغانستان کے ساتھ مذاکراتی طریقہ کار انتہائی موثر ہے
دفترخارجہ نے پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ بھارت کا ماورائے سرحد ہلاکتوںاور اغواء کا نیٹ ورک دنیا بھر میں پھیل گیا ہے اور دوسرے ملک بھی بھارت کی سرحد پار سرگرمیوں کے باعث تشویش کااظہار کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا افغانستان کے ساتھ مذاکراتی طریقہ کار انتہائی موثر ہے اور ہم سلامتی اور سرحدی انتظامات سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پراپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیںگے انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرے سے نمٹنے کیلئے اپنی قومی سلامتی اور سا لمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔
ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ چین کے تعاون سے تعمیر کردہ گوادر کی بندرگاہ پاکستان کی ترقی کیلئے تیار کی گئی ہے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ پاکستان کا کسی ملک کی حکومت یا ادارے کوفوجی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 7 گھنٹے قبل
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 7 گھنٹے قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 5 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 5 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 5 گھنٹے قبل