اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں پی ٹی آئی ارکان کی بانی سے ملاقات یا رہنمائی لینے پر اعتراض نہیں، مذاکرات ہو رہے ہوتے ہیں تو مذاکرات کا جاری رہنا ہی بڑی پیشرفت ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو ہم دیکھیں گے وہ کیا چاہتے ہیں؟ ہمیں آئین قانون، روایات کو بھی دیکھنا ہے، کیا چیزیں ممکن ہیں کیا ممکن نہیں ہیں۔ مطالبات پر رائے دینے میں کم از کم ایک ہفتہ لگے گا۔
حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مطالبات آنے کے بعد کم ازکم ہفتہ لگے گا کہ ہم کوئی رائے بنا کر اس کا ردعمل دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو ہم دیکھیں گے وہ کیا چاہتے ہیں؟ ہمیں آئین قانون، روایات کو بھی دیکھنا ہے، کیا چیزیں ممکن ہیں کیا ممکن نہیں ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی لیڈرشپ کے پاس بھی جانا ہوگا کہ یہ ڈیمانڈز آئی ہیں، ہمیں وکلا سے بھی مشاورت کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ عمل شروع کیا ہے، قدم قدم پر ان کی رہمائی لینا چاہتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں یہ اپوزیشن کی جائز ضرورت ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کریں۔ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں کے مذاکرات ایک ہفتے آگے چلے گئے ہیں یہ اپوزیشن کی ضرورت تھی، حکومت کی طرف سے کوئی ایسی بات نہیں ہوئی جس سے مذاکرات میں تاخیر ہو۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں پی ٹی آئی ارکان کی بانی سے ملاقات یا رہنمائی لینے پر اعتراض نہیں، مذاکرات ہو رہے ہوتے ہیں تو مذاکرات کا جاری رہنا ہی بڑی پیشرفت ہے۔
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 7 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 6 گھنٹے قبل
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 6 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 7 گھنٹے قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 6 گھنٹے قبل