پاکستان

پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ

سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جن کے مقدمات عدالتوں میں جا چکے ہوتے ہیں تو پھر ان کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہوتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 2nd 2025, 11:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

 وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر حکومتی پارٹیاں اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے وزیر اعظم کے مشیر سے سوال کیا کہ کیا اعتماد سازی کے اقدامات کے طور پر عام سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات حکومت واپس لے سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جواب تحریری طور پر دیا جائے گا، پی ٹی آئی کے مطالبات کے ایک ایک ورڈ پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بارے میں امریکہ کا کوئی دباؤ نہیں ہے، کمیٹی اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے بہت ہی مثبت باتیں کی ہیں۔

سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جن کے مقدمات عدالتوں میں جا چکے ہوتے ہیں تو پھر ان کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہوتا ہے۔