پاکستان پر جو بھی دباؤ آئے چین سے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے : وزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان پر جو بھی دباؤ آئے چین سے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے چین کی خصوصی اہمیت ہے اور چین نے ہمیشہ برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیاہے۔ لوگ برے وقت میں ساتھ دینے والوں کو یاد رکھتے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی ہموار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین میں مخاصمت بڑھ رہی ہے جبکہ امریکہ اور یورپی ملک چاہتے ہیں کہ ہم کسی ایک گروپ کا ساتھ دیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں کسی کے گروپ میں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم سب کے ساتھ تعلق رکھنا چاہتے ہیں۔ جو بھی دباؤ آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں ، پاکستان سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ، ہم جانبدار کیوں بنیں اور سی پیک پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے اہم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ
- 4 hours ago

پاکستان اور مائیکرونیشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات کا آغاز
- an hour ago

بٹ کوائن پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر، قیمت 1لاکھ 24ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی
- 4 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی
- 5 hours ago
رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی فرانس سے معاہدے کی کوشش
- 4 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ
- 34 minutes ago

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- 6 hours ago

آئی ایم ایف کی پاکستان کے اونر شپ نظام کے موثر نفاذ میں بڑے نقائص کی نشاندہی
- an hour ago

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 78 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 2 hours ago

امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقاریب کا اہتمام
- 6 hours ago

9 مئی کیس،عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج
- 4 hours ago

پشاور : سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago