جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ پنجاب میں بھی ریڈ الرٹ ہے


شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس مناسبت سے ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے، مختلف شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، ایم اے جناح روڈ ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بند ہے، جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ پنجاب میں بھی ریڈ الرٹ ہے۔
حضرت امام حسین علیہ اسلام اور شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، مختلف علاقوں میں چہلم کے جلوس نکالے جائیں گے، چہلم کے موقع پر مختلف شہروں میں علم، ذوالجناح اور تعزیے بھی برآمد کیے جائیں گے، جلوسوں کے راستوں پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔
شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں چہلم امام حسین علیہ اسلام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے سے نکالا جائے گا اور امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک ہرطرح کے ٹریفک کے لیے بند ہے۔
کراچی میں چہلم کے جلوس کے راستے کی طرف آنے والی سڑکوں اور گلیوں پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کر دیے گئے، جلوس کے دوران گرومندر سے ٹاور تک ایم اے جناح روڈ بند رہے گی۔جلوس کی سکیورٹی کے لیے ایم اے جناح روڈ، صدر، ایمپریس مارکیٹ، ٹاور صدر اور کھارادر کی دکانیں اور مارکیٹیں سیل کر دی گئی ہیں۔
کراچی میں ٹریفک پولیس نے مرکزی جلوس کے لیے متبادل روٹس جاری کردیے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے آنے والی گاڑیاں لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ جاسکیں گی اور لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا، اسی طرح شاہراہ قائدین سے نمائش جانے والی گاڑیاں کشمیر روڈ سے جا سکیں گی۔
لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازہ سے برآمد ہوگا جبکہ جلوس روایتی راستوں سے ہو کر کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہو گا۔پنجاب میں 382 جلوسوں اور مجالس کے لیے 30 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ چہلم امام حسین کے لیے لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔
چہلم حضرت امام حسین چہلم امام حسین کے موقع پر لاہور پولیس کے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں، 40 مجالس اور 12 عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں جبکہ 12ایس پیز کی نگرانی میں 400 سے زائد اپر سب آرڈینیٹس بھی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
پشاور میں چہلم امام حسین کے سلسلے میں آج 2 جلوس ذوالجناح برآمد ہوں گے، جلوسوں کے لیے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
پہلا جلوس امام بارگاہ آخوندآباد سے سہ پہر 3 بجے برآمد ہوگا جبکہ دوسرا جلوس جامع مسجد کوچہ رسالدار سے 3 بجے برآمد ہوگا اور امام بارگاہ علمدار کربلا میں مجلس 12 بجے برپا کی جائے گی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
راولپنڈی حضرت امام حسینؑ کے چہلم پر راولپنڈی پولیس کے4000 سے زائد افسران و اہلکار جلوس کے شرکا کیلئے سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 200 سے زائد افسران و اہلکاروں کو معمور کیا جائے گا۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے،شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
اسلام آباد میں چہلم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشری پر ختم ہو گا جبکہ کوئٹہ میں چہلم کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا، جلوسوں کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے مقررہ راستوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی
- 11 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- 2 دن قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 11 گھنٹے قبل

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے
- 19 گھنٹے قبل
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں
- 19 گھنٹے قبل

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- 19 گھنٹے قبل
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- 16 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- 2 دن قبل

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- 2 دن قبل
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- 21 گھنٹے قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- 21 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)
