انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، اتحاد، کامیابی اور یکجہتی کا پیغام
ترک دارالحکومت انقرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی نہایت وقار اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا


ترک دارالحکومت انقرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی نہایت وقار اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس میں پاکستانی سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جنید نے قومی ترانے کی گونج میں قومی پرچم بلند کیا۔
تقریب کی جھلکیاں:
تقریب میں سفارت خانے کے افسران، پاکستانی کمیونٹی کے افراد، طلبہ و دیگر مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔
صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں حالیہ "معرکۂ حق" میں پاکستان کی کامیابی کو تاریخی لمحہ قرار دیا گیا۔ قیادت نے اسے قومی اتحاد، جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظہر قرار دیتے ہوئے، ملک کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں ترقی یافتہ ریاست بنانے کے عزم کو دہرایا۔
سفیر کا خطاب:
اپنے خطاب میں سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے بانیانِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے اتحاد و استقامت ناگزیر ہیں۔
انہوں نے بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام سے پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور ان کے حقِ خود ارادیت کے لیے مسلسل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔
ترک عوام کا خلوص اور علامتی یکجہتی:
ڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کے یومِ آزادی پر پُرخلوص مبارکباد پیش کی اور دوطرفہ بھائی چارے کے جذبات کا اظہار کیا۔
یومِ آزادی کی تقریبات کے تحت انقرہ کی معروف عمارت آتا کُلے (Ata Kule) اور استنبول کا باسفورس پل رات گئے تک پاکستان اور ترکیہ کے پرچمی رنگوں اور یکجہتی کے پیغامات سے جگمگاتے رہے، جو دونوں ممالک کے قریبی برادرانہ تعلقات کی علامت ہیں۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 12 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 11 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 گھنٹے قبل



