علاقائی
گوجرانوالہ میں دوسالہ بچے کی قاتل ہمسائی نکلی
گوجرانوالہ: ملزمہ رامین اویس نے بچے کو اغواء کرکے اس کے والدین سے نوے لاکھ روپے تاوان طلب کیا،، عدم ادائیگی پر گلا دبا کر بچے کو قتل کردیا۔
رپورٹ : رانا مجاہد
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں دوسالہ بچے کی قاتل ہمسائی نکلی، ملزمہ رامین اویس نے بچے کو اغواء کرکے اس کے والدین سے نوے لاکھ روپے تاوان طلب کیا، عدم ادائیگی پر گلا دبا کر بچے کو قتل کردیا۔ گرفتاری کے بعد ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔
تھانہ اروپ کی حدود میں پولیس نےدوسالہ بچے کے اغواء کے بعد قتل کا سراغ لگا لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ معصوم بچے کو اس کی ہمسائی رامین اویس نے اغوا ءکیا اور میسیج کے ذریعے اہلخانہ سے 90 لاکھ روپےتاوان کا مطالبہ کیا ، جو نہ ملنے پر خاتون نے بچے کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے دو سالہ عبدالہادی کو گلا دبا کر قتل کیا، اور صندوق میں بند کر کے قریبی گراؤنڈ میں پھینک دیا۔ پولیس نے سائنٹیفک انداز میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ رامین اویس کو گرفتار کر لیا، ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے خود کو مالدار ظاہر کرکے پسند کی شادی کی، سسرالیوں کی جانب سے پیسے مانگنے پر کمسن بچے کو تاوان کے لیے اغواء کرلیا، مطالبہ پورا نہ ہونے پر معصوم بچے کی جان لے لی ۔
جرم
لاہور:تاوان کے لیے شہری کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے
لاہور پولیس نے شہری کے اغوا برائے تاوان میں ملوث تین پولیس اہلکار اور اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق چند روز قبل دھرم پورہ انڈر پاس کے نزدیک سے نعیم ساجد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا تھا، نعیم کام سے واپسی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں چار افراد نے گن پوائنٹ پراس کو اغوا کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی نعیم کو محمود بوٹی کے علاقے میں رکھا اور اس پر تشدد کرتے رہے، ملزمان نے 21 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے نعیم کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑ دیا۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
تجارت
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا،یاد رہے اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے ، لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے،دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈکی گئی ۔
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
موسم
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے
وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
کھیل 15 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ