بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر
کیس کا فیصلہ پہلے 23 دسمبراور پھر 6 جنوری کو سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤند ریفرنس میں سزا ہوگی یا نہیں؟ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کل فیصلہ سنانا تھا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، کیس کا فیصلہ پہلے 23 دسمبر کو سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔
اس حوالے سےذرائع کا بتانا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلا کو آگاہ کیا جائے گا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں 28 جنوری تک توسیع
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
- 2 گھنٹے قبل
خصوصی عدالتوں کا کیس :قانونی فورم کے ہوتے ایگزیکٹو خود کیسے جج بن سکتا ہے ، جسٹس جمال مندوخیل
- 40 منٹ قبل
تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ ،متعدد ہلاکتیں
- 2 گھنٹے قبل
ملک بھرمیں کڑاکے کی سردی ، بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
سپیس ایکس کا 2025 کا پہلا سٹارلنک مشن روانہ
- 4 منٹ قبل