میں ایک سمجھدار اور بالغ ہوں اور دو بچوں کا باپ ہوں، میں جانتا ہوں کہ مجھے کب کیا اور کونسا فیصلہ کرنا ہے،بھارتی کپتان
سڈنی:بھارت کےمایہ ناز بلے باز اورکپتان روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر رد عمل دے دیا ۔
روہت شرما نے بھارت کی نجی اسپورٹس چینل کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا میں ٹیسٹ کرکٹ سے فی الحال ریٹائمنٹ نہیں لے رہا، آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میںحصہ نہیں لیا تھا۔
اپنے بیان میں بھارتی کپتان نےمزید کہا کہ ’ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ سے باہر رہنے کے فیصلے کو ریٹائرمنٹ نہیں سمجھنا چاہیے، قلم یا لیپ ٹاپ رکھنے والے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کسی کھلاڑی کو کب ریٹائر ہونا چاہیے‘، ان کا مزید کہنا تھا کہ باہر بیٹھے لوگ یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ مجھے کب باہر بیٹھنا چاہیے، کب کپتانی کرنی چاہیے اورکب نہیں،
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ایک سمجھدار اور بالغ ہوں اور دو بچوں کا باپ ہوں، میں جانتا ہوں کہ مجھے کب کیا اور کونسا فیصلہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے،5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جب کہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں 28 جنوری تک توسیع
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
- 2 گھنٹے قبل
خصوصی عدالتوں کا کیس :قانونی فورم کے ہوتے ایگزیکٹو خود کیسے جج بن سکتا ہے ، جسٹس جمال مندوخیل
- 20 منٹ قبل
تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ ،متعدد ہلاکتیں
- 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی
- 2 گھنٹے قبل
ملک بھرمیں کڑاکے کی سردی ، بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل