Advertisement
پاکستان

اُڑان پاکستان پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کو تیز کیا جائے گا، یونین کونسل کی سطح تک رکنیت سازی کی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jan 6th 2025, 11:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اُڑان پاکستان  پروگرام کا مقصد برآمدات کو فروغ دینا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اُڑان پاکستان کا محور برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ کراچی میں سندھ حکومت کے ساتھ ملاقات میں منصوبوں کا جائزہ لیا، سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، اڑان پاکستان کا محور برآمدات کو فروغ دینا ہے، کراچی ملک کا معاشی دارالحکومت ہے۔

 احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں اندرون سندھ اور کراچی کے شہریوں کو امن کا تحفہ ملا، سکھر ملتان موٹروے، کراچی حیدرآباد کی نئی موٹروے پر کام کر رہے ہیں، وفاق میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم اتحادی جماعتیں ہیں، کوشش ہے منصوبوں کے ذریعے شہریوں کو سہولیات فراہم کر سکیں، اڑان پاکستان کے ذریعے زراعت، برآمدات کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کو تیز کیا جائے گا، یونین کونسل کی سطح تک رکنیت سازی کی جائے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے کراچی میں امن قائم کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت سے وابستہ لوگوں کو تربیت کے لیے چین بھیجا جا رہا ہے، ن لیگ نوجوانوں کیلئے آئی ٹی کی تربیت کے پروگرام شروع کررہی ہے، اڑان پاکستان کا بنیادی مقصد برآمدات کو بڑھانا ہے، ہم ڈالر کمانے کی صلاحیت پیدا نہیں کرپاتے، برآمدات کو فروغ دیکر ملک کو ترقی کا محور بنائیں گے۔

Advertisement