غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے پارٹی سربراہ کے لیے نچلی سطح تک انتخاب میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس میں امیدور اپنے لیے مہم چلائیں گے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں پارٹی کے اندرونی اختلافات کا سامنا ہو تو وہ اگلے الیکشن میں بہترین انتخاب نہیں ہوسکتے ، جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے متبادل کا انتخاب نہیں ہوجاتا وہ بطور پارٹی سربراہ اور وزیر اعظم اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور وہ اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیت چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے پارٹی سربراہ کے لیے نچلی سطح تک انتخاب میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس میں امیدور اپنے لیے مہم چلائیں گے۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- 6 گھنٹے قبل
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 6 گھنٹے قبل