بعد ازاں اعتزاز حسن کو اس کی بہادری پر ستارہ شجاعت سے نوازا گیا تھا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید اعتزاز حسن کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ہنگو کے ایک سکول میں ایک خود کش بمبار کے داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے اعتزاز حسن کی گیارہویں برسی پیر کو منائی گئی۔
اعتزاز دہشت گردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو ہزار چودہ میں اِسی دن سینکڑوں افراد کی جانیں بچا کر قومی ہیرو بن گئے ، اعتزاز حسن نے خودکش بمبار کو اپنے سکول کے مرکزی دروازے میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے اپنی گرفت میں لے لیا تھا۔
بعد ازاں اعتزاز حسن کو اس کی بہادری پر ستارہ شجاعت سے نوازا گیا تھا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید اعتزاز حسن کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہنگو سے تعلق رکھنے والے سچے فرزند وطن اعتزاز حسن کی غیر معمولی جرات ہمارے لئے امید کی ایک کرن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پندرہ برس کی عمر میں انہوں نے اپنے سکول اور ہم جماعتوں کا بہادری سے تحفظ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ، اعتزاز حسن کا بے لوث اور غیر متزلزل عزم ہمیں یاد لاتا ہے کہ ہمت اور بہادری کا ایک عمل کئی زندگیوں کو بچا سکتا ہے۔
اعتزاز حسن کی مثال آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہو گی۔
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- 7 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 7 گھنٹے قبل
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل