کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، وزریر مملکت علی پرویز ملک اور کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل کا دورہ کریں گے، کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس کے خودکار نظام فیس لیس سسٹم کا افتتاح کریں گے، اس نظام کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور کلیئرنس کے دورانیے میں کمی لانا ہے۔
دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے، جس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 2024 میں پوری دنیا کے دوسرے بہترین کارکردگی کے حامل سٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم آغا خان یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
کراچی سے سکھر موٹروے رواں سال 2025میں تعمیر کے آغاز کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل
چینی صوبہ چنگھائی میں 5.5 شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف ہراس
- 12 گھنٹے قبل
لندن میں بس میں کمسن لڑکے کےبہیمانہ قتل سےلاقانونیت کی نئی مثال قائم ہو گئی
- 13 گھنٹے قبل
سپیکر قومی اسمبلی کا مذاکرات کیلئے انکے کردار پر سوالات اٹھانے پر رد عمل
- 12 گھنٹے قبل
پی ٹی اے نے وی پی این کو نیٹ میں سستی کی وجہ قرار دے دیا
- 11 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم کی ترقی
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیاد ہ تر سرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا
- 11 گھنٹے قبل
یونیورسٹیوں پر مشتمل پریمیئر لیگ گروپ قائم کرنے کی تجویز
- 7 گھنٹے قبل
برطانیہ مقیم پاکستانی دوطرفہ تعلقات میں پل کا کردارادا کررہے ہیں،خواجہ آصف
- 11 گھنٹے قبل
اسلام آباد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس ہو فی ، دفتر خارجہ
- 8 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے حکومت پر کہیں سے کوئی دباؤ نہیں، رانا ثنااللہ
- 11 گھنٹے قبل
کرک میں شہید 3 جوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک
- 10 گھنٹے قبل