جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کرا سکے وہ مذاکرات کو خاک کامیاب کروائیں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج بھی بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں، ان کے حالات بڑے خراب ہیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کرا سکے وہ مذاکرات کو خاک کامیاب کروائیں گے، یہ جوڈیشل کمیشن بنائیں گے یا نہیں فیصلہ تو کسی اور نے کرنا ہے، یہ سارے جمعہ جنج کے ساتھ ہیں، نیا سال سب پر مزید بھاری ہو گا، میں پہلے کہتا تھا کہ قبر ایک اور مردے 2 لیکن اب یہ 3 مردے ہوگئے ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں آج بھی بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں، ان کے حالات بڑے خراب ہیں، ہم پاکستان میں ہی نہیں تھے لیکن ہم کیسوں میں ہیں، 2، 2 سال ہو گئے ہیں 16، 16 مقدمات ہیں اور کسی طرف نہیں لگ رہے، میں آج اڈیالہ نہیں جا رہا میں نے تو یہیں پر حاضری لگا دی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو سوچتے ہیں کہ شاید نئے سال میں کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ یہ گزشتہ سال سے بھی بھاری ہوگا، پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کوئی وقعت ہی نہیں ہے، ان کی بات کوئی نہیں سن رہا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کرا سکتے، آپ 50 روپے دیں ملاقات ہو جاتی ہے، 500 روپے دیں تو اندر کرسی پر بٹھا کر ملاقات ہو جاتی ہے، جو لوگ جیل میں 3، 3 ملاقاتوں کی تاریخیں بدل رہے ہیں وہ کیا مذاکرات کا نتیجہ نکالیں گے؟
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ کیا کوئی جوڈیشل کمیشن بنائیں گے یا قیدیوں کو رہا کریں گے؟ میں ہر دفعہ اپیل کرتا ہوں کہ خدا کے لیے غریبوں کو چھوڑ دو بہت بے گناہ لوگ ہیں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل



