حکام کےمطابق جےیو آئی کارکنان نےمسلم باغ میں این 50 ہائی وے پردھرنا دیا جس سے ہائی وے بند ہوگئی اور بلوچستان کی خیبرپختونخوا، پنجاب کےساتھ آمدورفت معطل ہوگئی۔


بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی 45 کوئٹہ کےضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کےخلاف جےیوآئی (ف) کےکارکنان نے دھرنا دے کر ہائی ویزبند کردیں۔
بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ ہونےوالے ضمنی الیکشن میں نتائج کی تبدیلی کےخلاف جمعیت علماء اسلام (ف) نے آج بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔
حکام کےمطابق جےیو آئی کارکنان نےمسلم باغ میں این 50 ہائی وے پردھرنا دیا جس سے ہائی وے بند ہوگئی اور بلوچستان کی خیبرپختونخوا، پنجاب کےساتھ آمدورفت معطل ہوگئی۔
کوژک ٹاپ پربھی جے یوآئی کارکنوں کے احتجاجی دھرنے کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہے، قلعہ عبداللہ میں سید حمیدکراس، پشین میں یارو پل پرجے یوآئی کا دھرنا جاری ہے جب کہ لورالائی میں دھرنےسے ڈی جی خان این 70 شاہراہ بند ہوگئی۔
اس کےعلاوہ بولان میں دھرنے سے این 65 سبی سکھر شاہراہ بند ہے، بھوانی کے مقام پرجے یو آئی کےاحتجاج کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ کوشک کے مقام پر دھرنےسے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہے۔
خیال رہےکہ کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 45 میں جمعیت علماء اسلام کےعثمان پرکانی نے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کی کامیابی چیلنج کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کاحکم دیا تھا اور دوبارہ پولنگ میں پیپلز پارٹی کےامیدوارکامیاب قرار پائے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 15 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 15 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 15 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 15 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 12 گھنٹے قبل





