بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل سے متعلق بنائی گئی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےقانون و انصاف نےبلوچستان میں نشستیں بڑھانےکےآئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹرفاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےقانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔
بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل سے متعلق بنائی گئی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔
سینیٹرضمیر حسین نے کہا کہ ہم نے تجویز کیا ہے کہ بلوچستان میں نشستیں 65 سے 80 کی جائیں جبکہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا بڑھانی ہیں توقومی اسمبلی میں سیٹیں بڑھائیں ، فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا رپورٹ میں یہ نہیں ہےکہ خواتین کی نشستیں اور اقلیتوں کی نشستیں کتنی کتنی ہوں گی، ہم اس بل کو وزارت قانون کو بھیج دیتےہیں۔
سینیٹر ضمیرحسین گھمرو کا کہنا تھا اگر جنرل سیٹیں بڑھیں گی تو مخصوص نشستیں خودبخود بڑھ جائیں گی،جس پر چیئرمین کمیٹی کا کہناتھا اقلیت کی نشستیں زیادہ بڑھیں گی بل میں کم ہے،بل میں جو ٹیبل بنایا گیا اسے منظور کر لینا چاہیے۔
سینیٹرکامران مرتضیٰ کا کہنا تھا 63 اے میں 4 جگہیں ہیں جہاں پر پابندی ہے،جس پر چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا ایوان میں جب رپورٹ آئے توآپ اعتراضات اٹھائیے گا ۔
ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل

رینجرز ریکروٹس کی 32 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی ملک مخالف پروپیگینڈہ چلا رہی ہے ، احسن اقبال
- 6 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
- 9 گھنٹے قبل
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن کو شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
- 4 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
- 6 گھنٹے قبل

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

فرانس : روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ
- 8 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف جیت ، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر
- 6 گھنٹے قبل

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ
- 6 گھنٹے قبل

جرمنی کے انتخابات میں فریڈرک مرز کی کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد
- 9 گھنٹے قبل