Advertisement
پاکستان

اسلام آباد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس ہو فی ، دفتر خارجہ

وزیر اعظم شہباز شریف لڑکیوں کی تعلیم اور صنفی برابری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان عزم کا اعادہ کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 9th 2025, 4:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس  ہو فی ، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت 11 اور 12 جنوری 2025 کو دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس کا موضوع “مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع” ہے۔

عالمی کانفرنس مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے چیلنجز اور مواقع پر غور، مکالمہ اور عملی حل تلاش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے، کانفرنس اعلیٰ سطح کے مباحثوں اور تعاون کے لیے مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

 واضح رہے کہ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے اور افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف لڑکیوں کی تعلیم اور صنفی برابری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان عزم کا اعادہ کریں گے۔

Advertisement