دو روزہ کانفرنس 11اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں ہو رہی ہے


نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آرہی ہیں۔ دو روزہ کانفرنس 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔
تقریب کا افتتاح پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔ وہ لڑکیوں کی تعلیم اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
کانفرنس کے منتظمین نے بھی ملالہ یوسف زئی نے کانفرنس میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے اور وہ مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک اہم خطاب کریں گی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن سمٹ کا مقصد دنیا بھر میں مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں درپیش چیلنجز اور مواقع سے نمٹنا، بات چیت کو فروغ دینا اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قابل عمل حل تلاش کرنا ہے۔ کانفرنس اعلیٰ سطحی بات چیت اور تعاون کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
اس تقریب میں 44 مسلم اور دوست ممالک کے وزراء، سفیروں، اسکالرز اور ماہرین تعلیم، یونیسکو، یونیسیف اور ورلڈ بینک سمیت بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں سمیت 150 سے زائد بین الاقوامی شخصیات کی شرکت متوقع ہے
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 15 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 16 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
