Advertisement
پاکستان

7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت بے دخل

بے دخل پاکستانیوں میں سے 3 کو کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 13th 2025, 2:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی  مختلف الزامات کے تحت بے دخل

امریکا، سویڈن، سعودی عرب اور امارات سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانیوں کو مختلف الزامات کے تحت بے دخل کر دیا گیا۔

7 ملکوں سے بے دخل کیے گئے پاکستانیوں میں سے 3 کو کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق سویڈن میں غیرقانونی قیام پر ایک، امریکا میں غیرقانونی داخلے اور پاسپورٹ گم ہونے پر 2 پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

 سعودی عرب سے 2 افراد کو بلیک لسٹ، ایک شہری کو منشیات کی اسمگلنگ، ایک شہری کو بھیک مانگنے، 11 شہریوں کو مختلف دیگر الزامات کے تحت بے دخل کیا گیا۔ 

علاوہ ازیں سعودی عرب سے مزید 9 شہریوں کو کفیل کی شکایت پر، 11 شہریوں کو سعودی عرب میں زائد المیعاد قیام، 7 کو پاسپورٹ گم ہونے یا ویزا ختم ہونے پر بے دخل کیا گیا۔  

ویزا ختم ہونے پر عمان سے ایک شہری کو پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ غیر قانونی امیگرینٹ ہونے پر ایک جبکہ 2 کو غیر قانونی طور پر قیام کرنے پر متحدہ عرب امارات سے آف لوڈ کیا گیا۔ 

نیپال سعودی عرب اور ملاوی میں پیدائشی 3 بچوں کو ایمرجنسی دستاویزات پر پاکستان بھیجا گیا۔

Advertisement