7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہیں ہوتی تو مذاکرات نہیں ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہیں ہوتی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔
190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جج کے فیصلے سے ہمیں کوئی حیرانگی نہیں ہوئی، بانی اور بشریٰ بی بی جج کے فیصلے پر مسکرائے، بانی پی ٹی آئی کا عوام کیلئے پیغام ہے کہ مایوس نہیں ہونا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، پی ٹی آئی فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرے گی، کچھ دن میں ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔بانی پی ٹی آئی نےجرم نہیں کیا،کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، 190ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام کا کیس ہے، 2 سال کی مسلسل نا انصافی کے بعد ہمیں کوئی حیرانگی نہیں ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں، اس کیس کا فیصلہ ہمیں دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا، یہ ایک بے بنیاد اور سیاسی کیس ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہار نہیں مانی، بانی پی ٹی آئی ڈٹ کر کھڑے ہیں، جیسے باقی سزائیں ختم ہوئی،یہ بھی ختم ہو جائے گی۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق فیصلہ سننے کے بعد عمران خان ہنس پڑے اور اسے ناانصافی پر مبنی فیصلہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف آج 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنادی اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 6 گھنٹے قبل
القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، اس کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی،وزیر اعلی مریم نواز
- 5 گھنٹے قبل
صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- ایک گھنٹہ قبل
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل
کرم قافلے پر حملے سے 2 سیکیورٹی اہلکار اور 6 ڈرائیورز شہید ،جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین کانام فائنل
- 5 گھنٹے قبل
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرالیکشن کمیشن نے تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی
- 5 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں بڑی کارروائی، خارجی عابد اللہ سمیت 5 خوارج ہلاک،ایک گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کا تحریری فیصلہ جاری
- 6 گھنٹے قبل
حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر،درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع
- 3 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ: پہلا دن کے اختتام پر پاکستان کے چار وکٹوں پر 143 رنز
- 5 گھنٹے قبل
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
- 4 منٹ قبل