اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی ،عمرہ ویزہ کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد میں اٹلی جانے کا منصوبہ بنایا تھا


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے امیگریشن سرکل نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
ایف آئی اے نے وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ کم عمر بچے سمیت 5 مسافر آف لوڈ کر دیئے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد میں اٹلی جانے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان نے واجد اور فیصل نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے، ملزمان نے ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے ادا کیے، تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے برآمد ہوگئے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہو اکہ ملزمان کو باقی ویزے سعودی عرب میں سب ایجنٹس کے ذریعے ملنے تھے، ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی، مزید تفتیش کے لیےانسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف ایف آئی اے اسلام آباد زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کیے، ملزمان کو راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کیا، ملزم سکندر زیب نےخود کو سعودی کمپنی کا اہلکار بتایا، ملزم سکندر زیب نےکروڑوں روپے کا ویزا فراڈ کر رکھا ہے۔
ملزمان نے سعودی عرب کا ورک ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دیا تھا، اشتہاری اولیاخان 2015 سےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کومطلوب تھا، جب کہ ملزم مظہر اقبال نے2019 میں جعلی پاسپورٹ پر موروکو جانے کی کوشش کی تھی۔

قومی اسمبلی اجلاس، پی ٹی آئی کا جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج
- 3 گھنٹے قبل
ابیٹ آباد :سکول وین گہری کھائی میں جاگری ، 2 بچے جاں بحق،11 بچے زخمی
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بغیر لائسنس شیر رکھنے اور سیلفی بنانے پر شہری گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل : 2 ہیڈ وراڈرز کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر نوکری سے برطرف
- 8 منٹ قبل

عدالت کی جانب سے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا گیا
- 5 منٹ قبل
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 2 منٹ قبل

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، صوبائی حکومت کاعید پر تنخواہ اور پنشن ایڈانس میں دینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

معروف گلوکارہ مہک علی کی نئی قوالی ’’ادا‘‘ریلیز
- ایک گھنٹہ قبل

ایف آئی اے کی کارروائی ،لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
- 4 منٹ قبل

دو روز کے استحکام کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

فیصل آباد: ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار فرار
- 4 گھنٹے قبل

کینیڈا کا جوابی وار، امریکا پر ٹیرف کا عائد کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل